Skip to main content

Posts

Featured

ٹوٹ بٹوٹ کا نٹ کھٹ کردار،،، چوں چوں چا چا کی معصوم تکرار،، بچپن کے دن یادگار بنانے والی نظموں کے خالق غلام مصطفیٰ تبسم 4 اگست 1899 کو بھارتی ریاست امرتسر میں پیدا ہوئے۔ https://youtu.be/EwSC7uwxeHE صوفی تبسم نے ایف سی کالج لاہور سے بی اے، اسلامیہ کالج سے ایم اے فارسی کیا. وہ کئی تعلیمی اداروں سے بطور استاد بھی وابستہ رہے، وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے۔ انہوں نے نظم، غزل اور نثر، گیت، ملی نغمے، بچوں کی نظمیں غرض ہر صنف میں اپنے آپ کو منوایا۔ ان کی شاعری میں ایک خاص چاشنی ہے،، جس میں ترنم  روانی اور کیف سمیت سبھی کچھ ملتا ہے.صوفی غلام مصطفیٰ  تبسم نے مرزا غالب کی اردو غزلوں کا پنجابی میں ترجمہ کیا. جسے معروف غزل گائیک غلام علی نے گا کر خوب شہرت حاصل کی۔ 1965 کی جنگ میں ان کے ترانوں نے بڑی شہرت حاصل کی.کومتِ پاکستان نے آپ کو ستارۂ امتیاز کا اعزاز پیش کیا۔  صوفی تبسم 7 فروریو 1971 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے، لیکن اپنی شاعری میں آج بھی زندہ ہیں،۔ x

Latest Posts